ایم ایس سی کو سپورٹ کیجیے

۔میگنفی سائنس سب کے لیے 

 

اپنے سائنس سینٹر سے منسلک ہو جائیے، مستقبل کے لیے سائنس کو سپورٹ کیجیے 

میگنفی سائنس سینٹر (ایم ایس سی) دراصل عوام کی خدمت ہے جو داؤد فاؤنڈیشن نہ صرف کراچی بلکہ اس سے آگے دوسرے شہروں کے افراد کے لیے بھی فراہم کر رہی ہے کہ وہ ایک محفوظ اور بھرپور ماحول میں سائنس کے عجائبات کی کھوج کر سکیں۔

داؤد فاؤنڈیشن منافع کے لیے کام نہیں کرتا، اس لیے میگنفی سائنس سینٹر اپنے خیال اور مقصد کی تکمیل کے لیے عطیات دینے والوں، انجمنوں اور خدمتِ خلق کے اداروں پر انحصار کرتا ہے۔ کووِڈ-19 نے ہمیں جو کچھ سکھایا ہے ان میں سے ایک سائنس کی طاقت اور سائنس اور ریاضی کے ماہرین کی اہمیت بھی ہے۔ آپ کی مدد اور عطیات ہمیں سائنس کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنانے، سائنس کی خواندگی بڑھانے اور نئی نسلوں کو سائنس و ریاضی کی تعلیم حاصل کرنے، سائنس دانوں اور جدت طرازوں سے متاثر ہونے کے خیال کو عملی روپ دینے میں مدد دیں گے۔

مالی مدد یا خدمات کی صورت میں آپ کا حصہ ہمیں اپنی نمائشوں کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے، اپنے تعلیمی اور آؤٹ ریچ منصوبوں کی مدد کرنے اور ایم ایس سی کو ان بچوں اور اسکولوں کے لیے بھی قابلِ رسائی بنانے میں مدد دے گا کہ جو محدود وسائل اور سہولیات رکھتے ہیں۔

میگنفی سائنس سینٹر کی نگاہیں مندرجہ ذیل اداروں اور افراد کے ساتھ شراکت داری پر مرکوز ہیں:

 

کارپوریشنز: 

  • ادارے مختلف نمائشی مقامات کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لے سکتے ہیں مثلاً افلاک نما (پلانٹیریئم)، سائنس پارک، ایس ٹی ای ایم لیب یا ایم ایس سی میں کسی ایک موضوع یا منزل کی (ضرورت کے مطابق خاص تجویز نامہ بھی بنایا جا سکتا ہے)۔
  • ادارے کم از کم ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے ایم ایس سی کے عملی اخراجات کا احاطہ کر کے اس کی مدد کر سکتے ہیں۔
  • ادارے ایم ایس سی میں واقع مخصوص جگہیں کرائے پر حاصل کر کے اپنی تقریبات کا انعقاد کر سکتے ہیں۔
  • ادارے ایم ایس سی میں عارضی نمائشیں رکھ کر اپنی مصنوعات اور خدمات کی جدت کو ظاہر کر سکتے ہیں۔
  • ادارے عالمگیریت کی وجہ سے خطرے کی زد میں موجود چھوٹے مقامی روایتی کاروباروں کی ترویج کر سکتے ہیں۔
  • ادارے (ٹرانسپورٹیشن یا دیگر متعلقہ اخراجات ادا کر کے) کم آمدنی والے علاقوں میں واقع اسکولوں کے بچوں کے لیے سائنس سینٹر کا وزٹ اسپانسر کر سکتے ہیں۔

عطیات دینے والوں کا شکریہ: 

دی میگنفی سائنس سینٹر کے ساتھ شراکت داری کرنے والے اداروں کو درج ذیل فائدے حاصل ہوں گے:

  • ایم ایس سی میں مختلف نمائشوں یا پروگراموں میں اسپانسر کی حیثیت سے انہیں تسلیم کرنا، متعلقہ تشہیری مواد میں سائنس سینٹر کی ویب سائٹ پر کارپوریٹ لوگو/ نام کی موجودگی بھی شامل۔
  • کارپورٹ ممبرشپ
  • نجی دورے، نمائشوں کے رسمی افتتاح اور دیگر خصوصی تقریبات کے دعوت نامے۔

 

تعلیمی اداروں کے لیے: 

  • مطالعے کے لیے خاص مقام
  • طلباء کے لیے انٹرن شپ کے مواقع۔
  • فیب لیب میں کام کرنے کا موقع۔
  • نمائشی مقامات کی تیاری اور نمائشوں کے لیے موضوعات
  • ایک دوسرے کے تعاون سے تحقیقی منصوبوں کا اہتمام
  • طلبہ کی شمولیت کے لیے تعلیمی پروگراموں کی تیاری
  • اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی

 

دلچسپی رکھنے والے گروپس اور این جی اوز: 

  • باہمی تعاون سے تحقیقی منصوبوں کا اہتمام
  • طلبہ کی شمولیت کے لیے علمی پروگراموں کی تیاری
  • تقریبات اور کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے جگہ کا استعمال

 

انفرادی عطیات دینے والے اور خدمت خلق کرنے والی شخصیات: 

  • ایک یا زیادہ بچوں کی ایم ایس سی آمد کو اسپانسر کریں ایم ایس سی تک مکمل رسائی صرف 700 روپے کی ہے

آپ کا دیے گئے عطیات پر قانوناً ٹیکس/زکٰوۃ لاگو ہو سکتی ہے۔

بیرونِ ملک مقیم افراد کے لیے عطیات دینے کے طریقے

اگر آپ ایم ایس سی کی مدد میں دلچسپی رکھتے ہیں تو [email protected] پر ہمیں لکھ بھیجیں۔ ہمیں خوشی ہوگی۔

TDF is registered under Societies Registration Act, 1860. It is also certified by Pakistan Centre for Philanthropy (PCP) and maintains the status of Not-for-Profit Organization (NPO) under sub-clause (c) of clause (36) of section 2 of the Income Tax Ordinance, 2001.