دلچسپ مقامات

یہ دلچسپ مقامات دیکھنا ہر گز نہ بھولیں!

واٹر ورلڈ
جگہ: ‘ٹرانسپورٹیشن’ کے حصے میں، پہلی منزل

واٹر ورلڈ کے آبی کھیلوں میں شریک ہوں اور فطرت میں پانی کے کردار کے بارے میں جانیں۔ یہ بھی دریافت کریں کہ پانی پر کچھ چیزیں کیوں تیرتی رہتی ہے جبکہ چند ڈوب جاتی ہیں؟ ان کے ڈوبنے کی کیا وجہ ہے؟ آبی دباؤ اور کثافت کس طرح مل کر کام کرتے ہیں؟ اور واٹر ویلز کو قدرتی آبی ذرائع سے کس طرح پانی فراہم کیا جاتا ہے؟

مینگروو ویٹ لینڈ
مقام: ایٹریم ، گراؤنڈ فلور

یہ نمائش پاکستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ مینگروو جنگلات کے ماحولیاتی نظام کی تقلید کرتی ہے۔ پاکستان میں موجود مینگروز کی مختلف اقسام ، ان کے منفرد باشندوں ، ان کی معاشی اور ماحولیاتی قدر اور ان کو درپیش خطرات کے بارے میں جانیں۔

جادوگرنی کا گھر 
مقام: ‘فریب نظر’ کے حصے میں، دوسری منزل

جادوگرنی کے گھر میں اپنی دنیا کو الٹ پلٹ ہوتے ہوئے دیکھیں۔ اس میں قدم رکھیں، نشست پر جم کر بیٹھ جائیں اور گھومتے ہوئے گھر کا تجربہ اٹھائیں۔ گردشی حرکت کا تجربہ اٹھا کر نسبتی حرکت کے تصور کے بارے میں جانیں۔

آئینوں کی بھول بھلیاں
جگہ: ‘فریب نظر’ کے حصے میں، دوسری منزل

آئینوں اور شیشوں کی بھول بھلیوں سے راستہ تلاش کرتے ہوئے ذہن کو چکرا دینے والا لطف اٹھائیں۔ بظاہر لا متناہی نظر آنے والی ان راہداریوں سے گزریں اور جانیں کہ کس طرح تکرار، تناسب اور ٹیسی لیشن مل کر ایسی شکلیں بناتی ہیں جو منعکس ہونے پر لا محدود نظر آتی ہیں۔

پھسل بنڈا 
جگہ: ‘قوت اور حرکت’ کے حصے میں ، تیسری منزل

مختلف چیزوں پر پھسل کر دیکھیں۔ مشاہدہ کریں کہ کچھ چیزوں پر بہت آسانی اور تیزی سے پھسلا جا سکتا ہے جبکہ دوسری چیزوں پر تو آپ بڑی مشکل سےہی حرکت کر پاتے ہیں۔ پھسل بنڈے پر پھسلتے ہوئے رگڑ کے تصور کے بارے میں جانیں۔

TDF is registered under Societies Registration Act, 1860. It is also certified by Pakistan Centre for Philanthropy (PCP) and maintains the status of Not-for-Profit Organization (NPO) under sub-clause (c) of clause (36) of section 2 of the Income Tax Ordinance, 2001.