سہولیات

ہم نے ٹی ڈی ایف میگنفی سائنس سینٹر کو ہر فرد بالخصوص کسی جسمانی معذوری سے دوچار یا بصارت/گویائی/سماعت میں مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے بھی قابلِ رسائی بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
آپ کے دورے کو پُر سکون بنانے کے لیے یہاں مندرجہ ذیل سہولیات موجود ہیں:

  • واٹر ڈسپنسرز
  • جائے نماز
  • مرد، خواتین اور معذوروں کے لیے علیحدہ بیت الخلا
  • خواتین کے لیے بے بی چینجنگ
  • مردوں کے لیے بے بی چینجنگ
  • بے بی کیئر رُوم
  • بیمار خانہ (تربیت یافتہ عملہ ہر وقت دستیاب)
  • ویل چیئر اور بچہ گاڑی کے لیے موزوں راستے
  • عملہ/رضاکار خصوصی افراد کو رہنمائی اور مدد دیں گے
  • خاموش مقامات
  • جائے سکون
  • لفٹیں
  • تمباکو نوشی کے لیے مخصوص مقامات
  • گم ہونے یا ملنے والے سامان کی جگہ
  • سووینیئر شاپ
  • کیفے (چائے خانہ)
  • ویلٹ پارکنگ
  • لاکرز
  • فوری ہنگامی اخراج
  • آگ بجھانے والے آلے

درخواست پر یہ سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں:

  •  نمائشوں کی قومی زبان میں وضاحت
  • نمائشوں کے لیے گائیڈڈ ٹؤر
  • ویل چیئر میں مدد
  • پیشگی اطلاع پر اشاروں کی زبان میں تفصیلی دورہ

کھانا پینا اور خریداری 

فوڈولوجی کیفے 

پہلی منزل پر واقع یہ چائے خانہ کئی قسم کا ناشتے کا سامان اور کھانے پینے کے لوازمات پیش کرتا ہے، جن میں سینڈوچز، سوپ، سلاد، پیزا، پاستا اور گرم اور ٹھنڈے مشروبات شامل ہیں۔

ایم ایس سی شاپ

یہاں آپ کو میگنفی سائنس سینٹر سے متاثر ہو کر بنائے گئے مختلف تحفے اور مصنوعات کا بہترین انتخاب ملے گا۔ یہاں آئیں اور ان موضوعات پر مختلف کھلونے، ایم ایس سی مرچنڈائز، تفریحی اور تعلیمی سائنسی کٹس، معمے، کتابیں اور بہت کچھ حاصل کریں۔ یہ گفٹ شاپ داخلی دروازے کے ساتھ ہی واقع ہے اور اس میں اندر سے اور داخلی دروازے سے بھی داخل ہوا جا سکتا ہے۔

TDF is registered under Societies Registration Act, 1860. It is also certified by Pakistan Centre for Philanthropy (PCP) and maintains the status of Not-for-Profit Organization (NPO) under sub-clause (c) of clause (36) of section 2 of the Income Tax Ordinance, 2001.