شراکت داریاں اور تعاون

ٹی ڈی ایف سائنس سینٹر کے ساتھ شراکت داری کیوں کریں؟ 

ملک کے پہلے سائنس سینٹر کو سہارا دینے سے ان اداروں کے لیے مختلف انداز میں نئے دروازے وا ہوں گے جو اپنے کاروبار کو کسی مقصد اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اہداف کے مطابق ہوں گے۔ شراکت دار ہمارے لیے حاضرین کی بڑی تعداد کے لیے جدید تجربات پیش کرنے اور سائنسی تدریس کے نئے ایوان کھولنا ممکن بنا سکتے ہیں۔ یہ تعاون اور سرمایہ کاری ٹی ڈی ایف میگنفی سائنس سینٹر میں ان اداروں کو درج ذیل فائدے پہنچائے گی:

  • چند ہنگامی مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار، مثلاً موسمیاتی تبدیلی، آبی قلت، وبا وغیرہ
  • ادارے کو سماجی/ معاشی/ ماحولیاتی طور پر خیال رکھنے والے کاروباری ادارے کی حیثیت سے پیش کر کے اور سائنسی تدریس اور انسانی سرمائے کی پیش رفت سے وابستہ ظاہر کر کے اس کی ساکھ کو بہتر بنانا
  • تعلیمی مقصد کے لیے خاص طور پر تیار کردہ نمائش کے ذریعے اپنی مصنوعات کی عمدگی یا صنعت کی جدت کو ظاہر کرنا
  • عملی تدریس کو ان افراد اور برادریوں کے لیے قابلِ رسائی بنانا جو ویسے ہمارے سائنس سینٹر کی توجہ کبھی حاصل نہ کر پاتے
  • برانڈ کی ساکھ بہتر بنانے اور اپنی کامیابیاں یا تجربات کو ایک تخلیقی انداز میں پیش کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کی توجہ اہم انداز میں حاصل کرنا

شراکت دار

ڈجیٹل کیئر پاکستان میں ڈجیٹل صحت کےشعبے میں ایک نمایاں ادارہ ہے۔ اس کا مقصد پاکستان میں مریض پر توجہ رکھنے والے ڈجیٹل صحت کے جدید حل اور محفوظ کیئر سسٹمز بنانا ہے۔ ڈجیٹل کیئر (ڈی سی) ٹی ڈی ایف میگنفی سائنس سینٹر میں ٹی ڈی ایف-ڈی سی سینٹر فار ہیلتھ انوویشن (سی ایچ آئی) بنانے میں دی داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ سی ایچ آئی صحت کے شعبے میں آگمینٹڈ اور ورچوئل ریالٹی سمولیشنز، کلینیکل ڈسیژن سپورٹ سسٹمز، مصنوعی ذہانت اور 3ڈی پرنٹنگ اسٹیشن وغیرہ کے ذریعے جدید ترین ٹیکنالوجی جدت ظاہر کرے گا۔

آغا خان جنوبی اور وسطی ایشیا میں صحت اور اس کی تعلیم دینے اور عملی تحقیق پیش کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ آغا خان یونیورسٹی میں واقع سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل سائنس (سی آئی ایم ای) پاکستان میں صحت کے ماہرین کی تربیت کے لیے ایک جدید اور کثیر شعبہ جاتی ادارہ ہے۔ ٹی ڈی ایف میگنفی سائنس سینٹر (ایم ایس سی) کے لیے ‘نالج پارٹنر’ کی حیثیت سے سی آئی ایم ای معیاری مواد اور پروگرام تیار اور فراہم کرنے میں ایم ایس سی کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اس کی توجہ سائنس سینٹر میں مختلف تعلیمی اجزا کے ذریعے متعلقہ، جدید تعلیمی تحقیق اور مواد کے تبادلے کی سہولت دینے پر ہوگی۔

TDF is registered under Societies Registration Act, 1860. It is also certified by Pakistan Centre for Philanthropy (PCP) and maintains the status of Not-for-Profit Organization (NPO) under sub-clause (c) of clause (36) of section 2 of the Income Tax Ordinance, 2001.