علمی پروگرام

اپنے مختلف تدریسی پروگراموں کے ذریعے ہم اسکول جانے والے بچوں میں ارد گرد کی دنیا کے حوالے سے حیرت میں مبتلا ہونے کی حس بیدار کرنے، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ میں تحقیق و سوال کی روح پیدا کرنے اور اساتذہ کو ایسے تعلیمی مواد سے لیس کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو اُن کے لیے سائنس میں مؤثر تدریسی نتائج حاصل کرنا ممکن بناتا ہے۔

    1. اسکولوں کے لیے تعلیمی دورے: ہم طلبہ کے گروپس کو اپنے اساتذہ کی زیرِ قیادت تعلیمی دورے کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ ہماری خدمات میں تجربہ کار سائنس کمیونی کیٹرز کے ساتھ گائیڈڈ ٹؤرز اور مہمانوں کے لیے مینیو میں خاص انتخاب شامل ہیں۔
    2. گروپ دورے: ہم اسکول جانے کی عمر رکھنے والے بچوں کے ساتھ پورے خاندان کو تعلیمی گروپ ٹؤرز کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم اپنے ماہر سائنس کمیونی کیٹرز کے ذریعے نمائشی ہالز کا تفصیلی دورہ بھی کروا سکتے ہیں۔
    3. ورکشاپس: ہم سائنس سے جڑے موضوعات مثلاً فلکیات پر طلبہ پر مشتمل گروپس کے لیے ورکشاپس اور ٹریننگ سیشنز پیش کرتے ہیں۔ یہ ورکشاپس انہیں ایسی مہارت حاصل کرنے کا موقع دیتی ہیں جنہیں وہ عملی دنیا میں لاگو بھی کر سکتے ہیں۔
    4. سائنس شوز: ہم دلچسپ سائنس شوز کا اہتمام کرتے ہیں، جن میں سائنسی تصورات اور حقائق پر مبنی دلچسپ تجربات پیش کر کے حاضرین کی توجہ حاصل کر کے انہیں بتایا جاتا ہے کہ سائنس کس طرح کام کرتی ہے۔
    5. سائنسی نمائشیں: مختلف سائنسی موضوعات پر عارضی نمائشوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
    6. آن لائن ذرائع: ہر عمر کے طلبہ کے لیے نصاب کی بنیاد پر علمی ذرائع دستیاب ہیں، جن میں کوئز، ورک شیٹس، برین ٹیزرز، وضاحتی وڈیوز اور عملی نمونے شامل ہیں۔
    7. میگنفی سائنس ٹریولز: ٹی ڈی ایف میگنفی سائنس سینٹر سائنسی نمائشوں اور سرگرمیوں کے لیے انٹرایکٹو نمائشیں پیش کرتا ہے جو سائنس سینٹر سے باہر صارف کے مقررہ مقام پر لگائی جاتی ہیں۔
    8. اسکول آؤٹ ریچ پروگرام: ہم ملک بھر میں اسکولوں کے تعاون سے ان کی پسند کے موضوع پر نمائشوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
    9. نجی تقریبات: ہم تعلیم پر ہونے والی سماجی تقریبات میں نمائشوں کا اہتمام کرتے ہیں، مثلاً سالگرہ پر۔
    10. تعلیمی تقریبات: ہم ملک میں ہونے والی مختلف تعلیمی تقریبات میں نمائشوں کا انعقاد کرتے ہیں۔
  1. انٹرن شپ پروگرام: میگنفی سائنس سینٹر پروگرام کالجوں کے پُر عزم طلبہ، حال ہی میں گریجویشن کرنے والے یا کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں موجود پیشہ ور افراد کے لیے انٹرن شپ پروگرام پیش کرتا ہے جو سینٹر کی جانب سے سیکھنے کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔
  2. رضاکا پروگرام: میگنفی سائنس سینٹر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی پر توجہ رکھنے والے ایک تدریسی عمل کے ذریعے نوجوانوں کی مدد کرنے والا ایک رضاکار پروگرام پیش کرتا ہے۔
  1. عملی پیش رفت: میگنفی سائنس سینٹر اساتذہ کو ایسی ورکشاپس اور تربیت دیتا ہے جو انہیں مسائل حل کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار کی گئی مختلف سرگرمیوں اور عملی مواد کے ذریعے طلبہ کو سائنس کی تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے حکمتِ عملیاں بنانے میں مدد دیتا ہے۔

TDF is registered under Societies Registration Act, 1860. It is also certified by Pakistan Centre for Philanthropy (PCP) and maintains the status of Not-for-Profit Organization (NPO) under sub-clause (c) of clause (36) of section 2 of the Income Tax Ordinance, 2001.