تاریخی اہمیت

ایم ایس سی تالپور روڈ (سابق وُڈز اسٹریٹ) پر تاریخی ریلوے کوارٹرز میں واقع ہے۔ دراصل یہ جگہ نو آبادیاتی دور میں ایک گودام کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ پتھر سے بنی بیرونی دیوار آج اُس دور کی واحد یادگار بچی ہے۔ ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے بیرونی دیوار اور داخلے کے مقام کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔ ٹی ڈی ایف میگنفی سائنس سینٹر اپنے تعمیری انداز میں ماضی اور حال، قدیم و جدید، کا امتزاج پیش کرتا ہے۔